آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ، صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی وعسکری قیادت کی شرکت
اسلام آباد (ڈیلی گر ین گوادر) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے ’معرکۂ حق، آپریشن بنیان مرصوص‘ کے دوران سیاسی قیادت کی دانشمندانہ رہنمائی، مسلح افواج کی ثابت قدمی اور پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں صدر مملکت اور وزیراعظم کے علاوہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا، گورنرز، وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔علاوہ ازیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، دونوں سروسز چیفس، سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت، اعلیٰ سرکاری حکام اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔