خضدار ٗ صمند چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ قابلِ مذمت ہے، شاہد رند
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ خضدار کے علاقے صمند چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ قابلِ مذمت ہے،دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز کے 4 جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے، شہداء نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بہادری کی مثال قائم کی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان شاہد رندنے کہا کہ بلوچستان حکومت شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی رٹ پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
