حاجی علی مدد جتک کے قافلے پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے،ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے رکن اسمبلی حاجی علی مدد جتک کے قافلے پر حملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایک بیان میں ترجمان شاہدرند نے کہا کہ حاجی علی مدد جتک کے قافلے پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے، منتخب نمائندوں پر حملے جمہوری نظام پر حملے کے مترادف ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رندنے کہا کہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،امن و امان کے خلاف سرگرم عناصر کی سرکوبی ناگزیر ہے،حکومت عوام اور نمائندوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ایسی کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے