محکمہ پی ایچ ای گوادر میں سال 2018سے 2021کے دوران 1ارب روپے سے زائد کی مالی بے بقائیگیوں کا انکشاف
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ پی ایچ ای ضلع گوادر میں سال 2018سے 2021کے دوران 1ارب روپے سے زائد کی مالی بے بقائیگیوں کا انکشاف، بلوچستان اسمبلی میں پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ کے مطابق سال سیکرٹری پی ایچ ای بلوچستان کی سفارش پر محکمہ پی ایچ ای گوادر کا سال 2018سے 2021کے دوران کا خصوصی آڈٹ کیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تین سالوں کے دوران گوادر میں محکمہ پی ایچ ای کے اخراجات کے برعکس بقایاجات کی رقم 59کروڑ 18لاکھ روپے سے زائد رقم بقایا رہی، پی ایچ ای نے تین سالوں کے دوران گاڑیوں کے ایندھن اور تیل کی مد سمیت بغیر ٹینڈر کال کئے 49کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد کے بے قائدہ اخراجات کئے جبکہ ٹیکس کی مد میں 2کروڑ 30لاکھ روپے کی رقم کی کٹوتی نہیں کی گئی، رپورٹ کے مطابق محکمے نے خشک سالی کے دوران 3کروڑ 84لاکھ روپے سے زائد کے مشکوک اخراجات کئے ۔ رپورٹ میں ذمہ دارافسران کے خلاف تحقیقات کرنے،ٹیکس سمیت دیگر کٹوتیوں کی وضاحت، خشک سالی میں واٹر سپلائی سکیم کے اخراجات کا جواز پیش کرنے سمیت متعلقہ ریکارڈ آڈٹ کو پیش کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے آڈٹ رپورٹ کے انکشافات کی روشنی میں سخت کاروائی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اسمبلی نے رپورٹ کو مزید کاروائی کے لئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کردیا ہے۔