دالبندین،یک مچ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق

دالبندین(ڈیلی گرین گوادر)یک مچ کے علاقے پٹ گونکوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق محمد عیسیٰ کے گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ان کی پچیس سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی۔ خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے لیے دالبندین پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے