خضدار،لیویز نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدارکے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔ لیویز کے مطابق اتوار کو خضدار کے علاقے سمبان سے لیویز نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدشناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھوادی اور مزید کارروائی شروع کردی۔
