تربت،ایم 8 شاہراہ پر کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق
تربت(ڈیلی گرین گوادر)تربت میں ایم 8 شاہراہ پر بلیدہ کراس کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔
