ڈیرہ مراد جمالی،سابق ایس ایچ او نوتال نے فائرنگ کرکے خود کشی کرلی
ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی کے سینئر پولیس آفیسر اورسابق ایس ایچ او نوتال نے فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے عبداللہ ٹاؤن میں رہائش پذیر سینئر پولیس آفیسر اور سابق ایس ایچ او نوتال انسپکٹرعلی شیر قلندرانی نے پسٹل سے فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔