ایران کی مرکزی بندرگاہ بندر عباس پر زور دار دھماکا

تہران(ڈیلی گرین گوادر)ایران کی مرکزی بندرگاہ بندر عباس میں زور دار دھماکا ہوا ہے، نوعیت جاننے کی کوششیں جاری ہیں، فی الحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں واقع شاہد راجائی بندرگاہ پر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے زمین ہل گئی اور قریبی قصبوں تک اس کی آواز سنی گئی۔

صوبہ ہرمزگان کے کرائسز مینجمنٹ چیف نے کہا ہے کہ شاہد راجائی بندرگاہ پر چند منٹ پہلے ایک زوردار دھماکہ ہوا لیکن اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔مقامی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دھماکا بندرگاہ کے اندر ایک انتظامی عمارت میں ہوا، تاہم فی الحال جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے