بوستان،ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق،دو زخمی
بوستان(ڈیلی گرین گوادر)بوستان کے علاقے گول مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 جوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں شدید نقصان ہوا۔مقامی ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والے جوان کوئٹہ سے زیارت جا رہے تھے، اور حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے جائے حادثہ پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
