بیرسٹر گوہر سےامریکی نائب سفیر کی ملاقات،سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے امریکا کے نائب سفیر نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر زیکری وی ہارکن رائڈر نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں جیکب ہال اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رؤف حسن بھی شریک تھے، اس موقع پر ملکی سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔