ڈھاڈر،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
بولان(اڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق مقتول کو رندعلی زراعت آفس کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا پولیس نے نعش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا جہاں جانبحق ہونے والے کی شناخت غازی خان ولد عبدالمالک قوم رائیجہ سکنہ رندعلی ڈھاڈر کے نام سے ہوئی ہے نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا تاہم قتل کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی مزید کاروائی ڈھاڈر پولیس کررہی ہے۔