مائنز اینڈ منرل ایکٹ بلوچستان بل پیش کرنے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے،نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے بیٹے کے علاج کے غرض سے کراچی میں تھا ہمیں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 بل پیش کرنے کے لیے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔جمعیت کے رکن اسمبلی ماشکیل حاجی زابد علی خان ریکی سے ہم نے فون پہ بات کی انہوں نے ہمیں بتایا ان کی وزیر اعلی ہاوس میں میٹنگ ہوئی اس کے بعد انہوں نے اسمبلی میں بل پیش کیا۔ یہ ایکٹ بلوچستان کے عوام کے مفادات کے خلاف ہے اسے بلوچ عوام قبول نہیں کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ 2009 میں ساجد ترین ایڈووکیٹ سے لاپتہ افراد کے فہرست لے کر صدر، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، آرمی چیف کو دیے تھے۔