نصیرآباد اور جعفرآباد میں فائرنگ سے دو افرادجاں بحق
ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد اور جعفرآباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دوجاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ نور محمد مری میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے عزت اللہ ولد مزار خان جتک کو قتل کر دیااور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ زیرو پوائنٹ گوٹھ حبیب اللہ بگٹی میں دو گروپ کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں بشیر احمد بگٹی جاں بحقہوگیا ڈیرہ اللہ یار پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
