کوئٹہ،جوائنٹ روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے واک کرنے والی لڑکی کو کچل دیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے جائنٹ روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے واک کرنے والی 30سالہ میہ سلم رضا کو کچل کر شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون اپنے والد کے ہمراہ واک کر رہی تھی ہک تیزرفتار گاڑی نے کچل دیا۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔
