رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کے خلاف تحریک استحقاق بلوچستان اسمبلی میں جمع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اے این پی کے پارلیمانی لیڈر زمرک خان اچکزئی نے رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کے خلاف تحریک استحقاق بلوچستان اسمبلی میں جمع کرادی، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت دیگر اراکین نے حمایت کردی۔12 مارچ کے اجلاس میں فرح عظیم شاہ نے سیاستدانوں پر ترقیاتی اسکیمیں بیچنے اور ڈی سیز کی تعیناتی کے لیے کروڑوں روپے لینے کا الزام لگایا، جس پر اسمبلی اراکین نے سخت ردعمل دیا۔20 مارچ کے اجلاس میں فرح عظیم شاہ سے الزامات کی وضاحت طلب کی گئی، تاہم وہ وضاحت دینے میں ناکام رہیں، جس پر معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرنے کی سفارش کی گئی۔