صدر مملکت آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صدر مملکت آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ دورہ کوئٹہ کے موقع پر صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی اور امن وامان کی صورتحال پر بریفننگ دی جائیگی، صدر مملکت سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ اور عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔