دکی،کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے ایک کانکن جاں بحق،دوسرا بے ہوش
دکی(ڈیلی گرین گوادر) دکی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے ایک کانکن جاں بحق جبکہ دوسرا بے ہوش ہوگیا تفصیلات کے مطابق منگل کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں اچانک گیس بھرجانے سے دم گھٹنے سے ایک کانکن محمد حسن جاں بحق جبکہ جمعہ خان بے ہوش ہوگیا ریسکیو ٹیموں نے نعش اور بے ہوش ہونے والے شخص کو نکال کر ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔