تربت،بلیدہ کے علاقے گردانک سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
تربت(ڈیلی گرین گوادر)تربت کے علاقے بلیدہ گردانک سے تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے مزید ممکنہ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔
