چنیوٹ،مکان میں دھماکا، چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق،3 افراد شدید زخمی

چنیوٹ(ڈیلی گرین گوادر)چنیوٹ میں آتشبازی کا سامان بنانے والی نجی گھریلو فیکٹری میں دھماکا ہوگیا، گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

چنیوٹ میں آتشبازی کا سامان بنانے والی گھریلو فیکٹری میں دھماکا ہوگیا، دھماکے سے گھر کی چھت گرگٸی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونیوالے مکان میں امدادی کام جاری ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے بعد گھر میں آگ بھی لگ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے