کوئٹہ،قمبرانی روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تھانہ سریاب کے علاقے قمبرانی روڈ، بینک کالونی گلی نمبر 1 میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت جنید کرد ولد بہادر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے