ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور عوامی خدمات
تحریر۔نیک محمد ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ

ایک بات قابل ذکر ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی میں خواتین کی شمولیت انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے آج کے جدید دور میں خواتین نے اپنی محنت کے بلبوتے پر یہ ثابت کر کے دکھایا ھے کہ وہ مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر کے ملک کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کر سکتی ہیں یوں تو پاکستان بھر میں خواتین نہ صرف سرکاری عہدوں پر فائز ہیں بلکہ سیاسی میدان میں بھی وہ پیچھے نہیں رہی ہیں جس عہدے پر بھی فائز رہیں بہت خوب محنت کی میں آج بلوچستان کی ایک بڑے گھرانے یقینی سردار گھرانے سے تعلق رکھنے والی خاتون صوبائی مشیر برائے ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی جو پہلے بھی حکومت میں مختلف عہدوں، صوبائی وزیر برائے محکمہ صحت، صوبائی وزیر برائے محکمہ قانون وپارلیمانی امور، صوبائی وزیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی رہ چکی ہیں کا ذکر ضرور کروں گا وہ
بلوچستان کی باہمت اور فعال سیاسی شخصیات میں ایک نمایاں نام ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا ہے، جو صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں کی حیثیت سے نہ صرف خواتین کی ترقی کے لیے سرگرم عمل ہیں بلکہ عوامی بہبود کے مختلف منصوبوں کو بھی عملی جامہ پہنانے میں مصروف عمل ہیں۔ ان کی قیادت میں استامحمد ضلع میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جو عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ علاقے کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں

جو استامحمد میں ترقیاتی کاموں کا تسلسل جاری ہے صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر
ربابہ خان بلیدی نے اپنی انتھک محنت اور ویژن کی بدولت استامحمد کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کی مہم کا آغاز کیا ھوا ھے اس مقصد کے تحت شہر کی خوبصورتی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم منصوبے زیر تکمیل ہیں، جن میں پبلک پارک استامحمد، شہر کی
گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر شہر کی خوبصورتی کے لیے ٹف ٹائل بچھانے کے منصوبے جاری ہیں، جو علاقے کو ایک جدید اور منظم انداز فراہم کریں گے اس کے علاوہ محلوں اور دھاتوں میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاکہ عوام کو بلاتعطل بجلی مہیا ہو سکے
دیگر ترقیاتی منصوبے عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف بنیادی سہولیات کے منصوبے زیر غور ہیں، جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب کےمنصوبے، اور تعلیمی و صحت کے منصوبے شامل ہیں اگر بات کی جائےعوامی خدمت میں تو بلیدی خاندان کا کردار تو یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اگر بات کی جائے سیاسی امور کی تو سیاست میں کامیابی سے قدم جمانے والے نوجوان کی جو ضلع بھر میں جانے پہچانے والے ڈاکٹر
ربابہ خان بلیدی کے بھائی سردار زادہ عطاء اللہ خان بلیدی ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ وہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اور علاقے کی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ ان کی رہنمائی میں استامحمد میں کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں اور مزید منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں صوبائی مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی
خواتین کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ھے
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی قیادت میں خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خواتین کے لیے تعلیمی، معاشی اور سماجی مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں خود مختار بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنایا جائے، تاکہ وہ معاشرے میں فعال کردار ادا کر سکیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی قیادت میں استامحمد ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، جہاں جدید سہولیات، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، اور خواتین کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تو وہاں پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات ایک روشن مثال ہیں ان کی کاوشوں سے نہ صرف استامحمد بلکہ پورا بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اس موقع پر میں شہریوں کے مسائل جن میں امن وامان کا قیام، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی بہتری، شعبہ صحت کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، اور میونسپل کارپوریشن کی خدمات بہتر ضرور ہیں مگر مزید بہترین کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ ادارے ایسے ہیں جن کا تعلق براہ راست عوام سے ھےاس لیے ان پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اس حوالے سے سیاسی قیادت اپنی توجہ اس طرف مبذول کریں تو یقینآ ضلع ترقی کے سفر پر گامزن ہوگا اور عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں گے یہ ضلع استامحمد کی عوام کو سنہری موقع ملا ہے کہ اس وقت دو وزراء عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں اور وزراء سے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں
