وندر،ڈنڈوں اور چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق،1 عورت سمیت 3 افراد زخمی
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) وندر کے قریب قتل کی لرزہ خیز واردات ایک شخص جاں بحق، ایک عورت سمیت 3 افرد زخمی۔ریسکیو زرائع کے مطابق گزشتہ شب دو بجے وندر کے قریب رانا بھٹ کے علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں عرض محمد جتوئی نے اپنے دو بھائیوں کے ساتھ مل کر چھریوں اور ڈنڈوں سے عبدالواحد سرمساتی کے گھر میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں عبدالواحد سرمستانی بلوچ جاں بحق ہو گیا جب کہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔قاتل فوری فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول عبدالواحد سرمستانی کی بیوی آمنہ نے قاتل عرض محمد جتوئی سے طلاقِ لے کر مقتول سے کورٹ میرج کرلی تھی۔ جس کا اسے ملال تھا۔ عبدالوحد سرمسانی سے عرض محمد جتوئی کا کء روز سیاس سلسلے میں تنازعہ بھی چل رہا تھا۔قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو مرک 1122 وندر سینٹر کے رضاکار اور ایس ایچ او وندر نعیم خلجی پولیس ٹیم ہمراہ رانا بھٹ پہنچ گئے۔جہاں عبدالواحد سرمستانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے۔جب کہ نعش اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے فوری طبی امداد دی۔وندر پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیئے علاقے میں ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔