بلوچستان اسمبلی میں محکمہ تعلیم کی بریفنگ سے اپوزیشن اراکین کا بائیکاٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی میں محکمہ تعلیم کی بریفنگ سے اپوزیشن اراکین کا بائیکاٹ، صوبائی وزیر تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی اپوزیشن اراکین کو مناتی رہ گئی۔جمعہ کو بلو چستان اسمبلی میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے بریفنگ دینے کیلئے قائد ایوان میر یونس عزیز زہری نے تحریک پیش کی، بلوچستان اسمبلی میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے بریفنگ ابھی آغاز ہی نہیں ہوا تھا کہ اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ میرے حلقے میں محکمہ تعلیم میں مداخلت ہورہی ہے میرے ووٹرز کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں جس پر اس بریفنگ سے بائی کاٹ کرتا ہوں جس کے بعد تمام اپوزیشن اراکین بھی بریفنگ سے بائیکاٹ کرگئے۔صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے کہاکہ مجھے افسوس ہوا کہ ایک ٹرانسفر کو بنیاد بناکر بائی کاٹ کیااپوزیشن لیڈر کو پہلے بریفنگ سننا چا ہیے تھا،ہمیں موقع دیا جائے کہ ہم بتائیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں ہم بتانا چاہتے ہیں اسکولوں کی صورتحال کس حد تک بہتر کرچکے اپوزیشن جماعتوں کے رویے پر حیرت ہوئی ہے۔ اسپیکر بلو چستان اسمبلی عبد الخا لق اچکزئی نے بائیکاٹ کرنے والوں کومنانے کیلئے بریفنگ کی کارروائی 10منٹ کیلئے ملتوی کیا دس منٹ تک اپوزیشن اراکین اسمبلی میں نہیں آئے تو اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے محکمہ تعلیم سے متعلق بریفنگ ختم کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔