اپوزیشن کو جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے تھا،اپوزیشن کے رویے سے ما یو س ہوں،راحیلہ حمید خان درانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ بلو چستان اسمبلی میں محکمہ تعلیم سے متعلق بریفنگ دینے کا موقع نہیں دیا گیا اپوزیشن کو ہماری بریفنگ سننی چاہئے تھی اپوزیشن کو جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے تھا،اپوزیشن کے رویے سے ما یو س ہوں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ہمارے بھائی ہیں مسائل ہر جگہ پرہیں ٹرانسفر پوسٹنگ کی وجہ سے بائیکاٹ کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ ہم سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے تھے ہمیں بریفنگ دینے کا موقع دینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع خضدار کے بہت سارے اسکولوں کو فعال کیا گیا وزیر اعلی بلو چستان کے تعاون کی مشکور ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو ہماری بریفنگ سننی چاہئے تھی ہم نوجوانوں کو روزگار دینا چاہتے ہیں اپوزیشن کے رویے سے مایوس ہوں اپوزیشن کو جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے تھا ہمیں اپوزیشن کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے جہاد کے طورپر محکمہ تعلیم کے لئے کام کرنا ہے اسکولز کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے کہاکہ کالجز کے لئے ٹیچنگ پروگرام شروع کیا گیا میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے حکومت پر عزم ہے مستقبل میں ای پیپر کی طرف جارہے پھر نقل کرنا مشکل ہوگا مسائل پر بات کرنا آسان لیکن حل کرنا مشکل ہے۔