کوئٹہ،بی یو جے کا پیکا ایکٹ کے خلاف علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے)نے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کلب کوئٹہ کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا۔کیمپ میں بی یو جے قیادت سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ احتجاج پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر کیا جا رہا ہے۔بی یو جے رہنماں نے کہا کہ متنازع قانون کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا اور آزادی اظہار رائے پر کسی بھی قدغن کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام تک سچ کی رسائی یقینی بنانا ضروری ہے، لیکن حکومت صحافیوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کر رہی ہے۔بی یو جے نے مطالبہ کیا کہ پیکا ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے، کیونکہ یہ قانون عوام کے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔