ڈیرہ اللہ یار،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسر ازخمی
ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسر ازخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار سٹی پولیس تھانے کی حدود شیردل بہرانی سکول کے گیٹ کے سامنے نا معلوم مسلح افراد کی فارئنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہلاک اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی۔