بسیمہ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی
بسیمہ(ڈیلی گرین گوادر) بسیمہ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسر ا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بسیمہ کے علا قے این 85پاٹک کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث زمیاد گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جا ری ہے۔