کوئٹہ،11سالہ مصور خان کاکڑ کو اغوا ہوئے 88 دن گزر گئے تاحل بازیاب نہ ہو سکا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ شہر میں پٹیل روڈ سے اغوا ہونے والے 11 سالہ طالب علم، محمد مصور خان کاکڑ جو تیسری جماعت کا طالب علم ہے 15 نومبر 2024 کو اسکول جانے کے دوران ایک اسکول وین سے اغوا کر لیا گیا تھا مصور خان کاکڑ ایک معروف قبائلی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو بلوچستان میں سونے کے کاروبار میں مشغول ہے۔ خاندان کے مطابق انہیں کوئٹہ کے مصروف پتیل باغ محلے سے اغوا کیا گیا تھا خبر رساں ادارے یو این اے کے مطابق آج بروز منگل11فروری2025 کو مصور خان کاکڑ کو اغوا ہوئے 88 دن گزر گئے تاحل بازیاب نہ ہو سکا ان کے والد اور کاکڑ قوم کے افراد نے کوئٹہ کے یونٹی اسکوائر میں احتجاج بھی کیا تھا بلوچستان کے وزیر اعلی سردار سر فراز بگٹی نے مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں بچے کی بازیابی کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی تھی اور 10 دن کا وقت مانگا تھا مصور خان کاکڑ کا تعلق ایک معروف قبائلی خاندان سے ہے جو بلوچستان میں سونے کے کاروبار میں مشغول ہیخاندان کے مطابق انہیں کوئٹہ کے مصروف پتیل باغ محلے سے اغوا کیا گیا تھا صوبائی قانون حکومت کوئٹہ میں سول سوسائٹی کی کریموں نے بھی خاموشی تان لی ہے۔