لسبیلہ،مکران کوسٹل ہائی وے پر دو کاروں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)مکران کوسٹل ہائی وے پر سپٹ کنڈ ملیر کے قریب دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا، جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث اس وقت پیش آیا جب کراچی سے گوادر جانے والی کار مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے