بلوچستان میں مالی سال 2024-25کے ترقیاتی بجٹ میں سے اب تک 41فیصد رقم خرچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں مالی سال 2024-25کے ترقیاتی بجٹ میں سے اب تک 41فیصد رقم خرچ کرلی گئی، صوبائی حکومت نے گزشتہ مالی سال کی نسبت امسال 86فیصد رقم زائد خرچ کی۔ محکمہ پی اینڈ ڈی اور خزانہ بلوچستان بلوچستان کی دستاویزات کے مطابق بلوچستان حکومت نے رواں مال سال کے بجٹ سے ترقیاتی اخراجات کی مد میں اب تک 92ارب روپے سے زائد اخراجات کرلئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق صوبے میں 6834اسکیمات کے لئے اب تک 182ارب روپے سے زائد کی اتھرائزیشن کی گئی ہے جبکہ محکمہ خزانہ نے 157ارب روپے سے زائد رقم ریلیز کردی ہے۔ دستاویزات کے مطابق آن گوئننگ اسکیمات کی مد میں اب تک 57ارب روپے سے زائد جبکہ نئی اسکیمات کی مد میں 5 3ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرلی گئی ہے۔ صوبے میں اب تک224.3ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز کا کل 41فیصد خرچ ہوچکا ہے جبکہ گزشتہ سال(2023-24)میں 10فروری تک یہ شرح 22فیصد جبکہ مالی (2022-23)میں یہ شرح 19فیصد تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے