بلوچستان بورڈ میں میٹرک کے امتحانات کیلئے غیرقانونی طور پر امتحانی مراکزکی تبدیلی کاانکشاف

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ میں میٹرک کیامتحانات کے لئے غیرقانونی طور پر امتحانی مراکزکی تبدیلی کاانکشاف ہوا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے رات گئے بورڈ کے دفتر میں چھاپہ مارکر تبدیل کئے گئے امتحانی مراکز کے احکامات منسوخ کردئیے۔ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم نیامتحانی مراکز میں تبدیلی سے متعلق رکارڈ قبضے میں لے لیا، رات گئے امتحانی سینٹرز کی غیر قانونی طورپر تبدیلی کی جاری تھی، غیر قانونی طور پر امتحانی مراکز کی تبدیلی کی مد میں وصول دس لاکھ کی رقم بھی برآمد کرلی گئی بڑی تعداد میں تبدیل کئے گئے امتحانی مراکز کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیاگیا ہے اور کنڑولر بورڈ اور دیگر عملے سے تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے