کوئٹہ،پولیس ٹریننگ سینٹر کے گیٹ پر زوردار دھماکہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب روڈ کے مرکزی گیٹ پر زوردار دھماکہ سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پی ٹی سی سریاب روڈ کے مرکزی گیٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے دستی بم پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی۔