ڈیرہ مراد جمالی،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علا قے منجھو سوری پولیس تھانے کی حدود عزیز پٹرولیم کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نادر علی نامی سخص جابحق ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شر وع کردی۔