لورالائی،میختر میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)تحصیل میختر کے علاقے کلی وت معروزئی درگئی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تان محمد ولد محراب خان اور محمد امیر ولد پیدا خان قوم حمزہ زئی ساکن درگئی وت کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں افراد کی نعشیں لورالائی ٹیچنگ اسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔میختر لیویز نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔