صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقاد چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہی ہے لوگوں کا معیار زندگی مزید بہتر بنانے کے لئے انتظامیہ اور ادارے اپنی کوششیں مزید تیز کردے ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت ۔ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔ دکاندار سرکاری نرخ نامہ کے خلاف ورزی نہ کرے۔ پورے شہر کے نظام کو احتجاج کے نام پر مفلوج کرنا درست نہیں،تمام ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں کو بند نہ ہونے دی۔جس سے مسافروں اور عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنانے کی ہدایت۔ عوامی شکایات توجہ سے سن کر ان کو فوری طور پر حل کریں۔صوبے کے سکولوں میں 6125 اساتذہ غیر حاضر پائے گئے ہیں۔ 372 اساتذہ کو ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا۔ 267 کو معطل کر دیا گیا۔1124 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ 161 اساتذہ کو وارننگ جاری کی گئی۔3702 میں سے 727 سکول فعال ہو گئے۔ SBK اور کنٹریکٹ پر بھرتی کے عمل کی تکمیل کے بعد 2975 سکولوں کو فعال کر دیا جائے گا۔