بلوچستان کے تمام قوم پرست پارٹیاں اب ڈاکٹر مارنگ بلوچ کو فالو کریں،پرنس موسی جان احمد زئی بلوچ
قلات(ڈیلی گرین گوادر)،بلوچستان کے تمام قوم پرست پارٹی اب ڈاکٹر مارنگ بلوچ کو فالو کریں بلوچستان کی سیاست اب ڈاکٹر مارنگ بلوچ کی قیادت میں بلوچ نوجوانوں نے شروع کردی گہی ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابقہ صوبائی وزیر پرنس موسی جان احمد زئی بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام سیاسی پارٹیاں اب ایک فیصلہ کریں کہ سب مل کر ڈاکٹر مارنگ بلوچ کی قیادت میں شامل ہوکر بلوچستان بلوچ عوام کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ میں یہی امید کرتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحبہ کو اللہ پاک مزید کامیابیوں سے ہم کنار کریں اور وہ اپنے بلوچ ماؤں بہنوں بھائیوں کی جدوجھد کو جاری رکھ سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست اب ڈاکٹر صاحبہ کے بغیر ادھورا ہیں بلوچستان کے قوم پرست جماعتوں سے یہی امید کرتے ہیں کہ اب وہ آپس کی نفرتیں ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ڈاکٹر مارنگ بلوچ کی قیادت کو مزید مضبوط کریں نوجوان نسل کی قیادت میں ڈاکٹر صاحبہ کی جدو جہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی انہوں نے کہا کہ ہم یہی امید کے ساتھ کہتے ہیں کہ اللہ پاک ڈاکٹر صاحبہ انکے کارکنوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے تاکہ جو جدو جہد شروع کی ہیں اس میں کامیاب ہوسکے۔