ایف بی آر کے افسران کی جانب سے مارے جانے کی دھمیکاں مل رہی ہیں،فیصل واوڈا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے افسران کی جانب سے مارے جانے کی دھمیکاں مل رہی ہیں۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر کے تین افسران نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، اس معاملے پر تو کریمنل کارروائی بنتی ہے۔چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مجھے بھی کچھ پیغامات ملے ہیں۔ 10 جنوری کو آپ کا لیٹر موصول ہوا اور اسی دن لیٹر آف انٹینٹ جاری ہو گیا، جس کمپنی کو آرڈر دیا گیا اس کے مقابلے میں دوسری کمپنی پر چھاپا مارا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کوالٹی آف اسیسمنٹ آرڈر سے ہم افسران کی کارکردگی دیکھتے ہیں، جس پر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آپ کے ہاں لاکھوں اور کروڑوں کے ایوارڈ سسٹم ہیں، آپ یہ کیسی بات کر رہے ہیں کہ ایسا کوئی سسٹم نہیں۔اجلاس میں موجود کمیٹی اراکین نے مطالبہ کیا کہ معاملہ کسی کرائم ایجنسی یا ایف آئی اے کو بھیجا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے