حکومت نوجوانوں کو تعلیم وتربیت کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے،بابا غلام رسول خان عمرانی

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم وتربیت کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے حلقے کے پسماندہ علاقوں میں معیار تعلیم کی بہتری کے لیے اپنے تمام وسا ئل برو ئے کار لائیں جا ئیں گے علاقے میں مزید تعلیمی ادارے کھلے جائیں تاکہ غریب والدین کے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں ان خیا لات لا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور عمرانی کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈ یاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر،سابق صوبائی وزیر میر محمد فتح پور امین عمرانی، سردارزادہ سخی میر ممتاز خان عمرانی،بھی موجود تھے اس موقع پر اساتزہ کرام و طلباء سے ملاقات ان کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دھانی کرائی انھوں نے کہا کہ کوء بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نیہں کر سکتی ہمیں اپنی نسل کو جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم سے اراستہ کرنا ہو گا نصیر اباد سے تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلیے ٹھوس اور مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں اساتذہ کرام اپنی تمام تر صلاحتین تعلیم کے فروغ پر مزکوز رکھیں تاکہ بچیوں کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنایا جا سکے انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر کے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یعقین رکھتی ہے ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے فلسفے پر گامزن ہو کر عوام کی فلاح وبہبود اور انھلیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے دن رات کوشاں ہیں وہ دور گزر چکا جب عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جاتا تھا اب عوامی دور ہے تمبو کے عوام کے حقوق کی اخری سانس تک جنگ جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے