پیکا قانون اظہار رائے پر قدغن کسی صورت قبول نہیں،نیشنل پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان کہا ہے کہ نیشنل پارٹی جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ایسے تمام عوام دشمن قانون کی بلا خوف مخالفت کریں گئے جس سے اظہار آزادی، تحریر و تقریر کے حق سے عوام کو محروم کیا جائے بیان میں کھاگیا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدوں اور پی ڈی ایم کے چارٹر آف ڈیمانڈ سے مکرتا جارہا ہے۔ انھوں نے کھاکہ جس طرح عوام دشمن اقدامات کو قانونی اور آئینی لبادے میں ڈالا جارہا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پیکا ایکٹ کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری قابل افسوس ہے۔شعور کا گلہ گھوٹنے اور تنقید کو روکنے پر پارلیمان جمہور مخالف سمت کھڑی ہوگی ہے۔بیان میں ملکی میڈیا سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا گیا کہ نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت ملکی میڈیا کے ساتھ ملکر کالے قوانین کے خلاف تحریک میں اپنا سیاسی کردار ادا کرئے گا۔