ہرنائی،کول مائن میں گیس دھماکہ، تین مزدور زخمی
ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر) تحصیل شارگ کے علاقے پی ایم ڈی سی ایریا، امیر محمد خان کول کمپنی میں گیس دھماکے کے نتیجے میں تین مزدور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر کول مائن سے نکال کر شاہرگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ان کی حالت میں بہتری آئی۔ بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔زخمی ہونے والوں میں نصراللہ ولد سدو خان، محمد اللہ ولد عبد القادر اور آغا ولی ولد لاجبر خان شامل ہیں، جو روزگان افغانستان کے رہائشی ہیں۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے دھماکے کی وجوہات کا جائزہ لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔