گوادر میں منشیات فروشوں اور شراب کے اڈوں کے خلاف عوامی جنگ ہوگی،مولانا ہدایت الرحمن

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)قائد حق دو تحریک بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع گوادر میں منشیات فروشوں اور شراب کے اڈوں کے خلاف عوامی جنگ ہوگی،گوادر میں منشیات فروشوں کے نام سڑکوں پر آویزاں کریں گے۔پیر کو مولانا ہدایت الرحمن نے ضلع گوادر میں شراب و منشیات کے خلاف اہم عوامی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ضلع گوادر میں منشیات نے ہمارے قوم و نسل کو تباہ کرکے رکھ دیا، منشیات بیچنے والے ہماری قوم و نسل کے دشمن ہیں،انہوں نے کہا کہ اس نے اس حوالے آئی جی پولیس و ایس ایس پی گوادر کو منشیات فروشوں و منشیات کے اڈوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے پر زور دیا گو کہ وہ باثر ہوں انکے خلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات و سخت کاروائی کریں، انہوں نے ضلع گوادر کے مختلف شہر دیہاتوں کے باسیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد موجود منشیات کے اڈوں و منشیات فروشوں کے نام تین دن کے اندر حق دو تحریک یا جماعت اسلامی گوادر آفس ہمیں بھیجیں تاکہ ہم ان کے نام گوادر شہر چوک، چوراہوں اور سڑکوں پر آویزاں کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے