کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں، عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،میر لیاقت علی لہڑی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میر لیاقت علی لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو خدمت اور ترقی و خوشحالی کا مینڈیٹ دیا ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں، عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو شہر کی بہتری کے لئے ووٹ دیکر منتخب کیا ہے ہم عوام کی خواہشات اور امنگوں پر پورا اترتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر، پانی، بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو رو ز گار کی فراہمی، اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جن سے نوجوان نہ صرف اپنے لئے بلکہ صوبے کے لئے بھی کار آمد ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان حکومتی اقدامات سے بھر پور انداز میں استفادہ حاصل کرتے ہوئے ہنر سیکھیں اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔