خضدار میں انتظامیہ آفیسرز، عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکا م ہوگئے ہیں،میر یونس عزیز زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری نے خضدار پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ خضدار میں انتظامیہ آفیسرز، عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکا م ہوگئے ہیں، پولیس، سی آئی اے، کسٹم، سی ٹی ڈی وغیر ہ نے از خود قانون ہاتھ میں لیکر عوام کا جینا محال کردیا ہے، اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ اور منشیات عام ہوگیا ہے گھروں محلوں اور گنجان آبادی والے علاقوں میں چوریاں عام ہیں اگر عوام کے محافظ ادارے اپنا کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں تو وہ اپنے عہدوں سے سبکدوش ہوجائیں میں ان تمام انتظامی آفیسرز اور محکمہ جات کے سربراہان کو تنبیہ کرتا ہوں کہ وہ اپنی سمت درست کرلیں ورنہ ان کے خلاف شدید عوامی ردعمل آئیگا اور اسمبلی کے فورم پر اپوزیشن جماعتیں بھی متحرک ہونگیں۔یہ ایک قبائلی علاقہ ہے یہا ں اقدار اور روایات کا ایک پہلو اجاگر ہے یہاں بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کی کسی بھی طرح اجازت نہیں دی جاسکتی ہے اور میں بطور عوامی نمائندے کے انہیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ اپنا رویہ درست کرلیں اورجس حد تک انہیں ذمہ داری دی گئی ہے وہ احسن طریقے سے ادا کریں یہ ان سرکاری اداروں کا معیار نہیں کہ وہ لوگوں کو کاروبار کرنے سے روکیں اور بلاوجہ شہریوں اور تاجروں کو تنگ کردیں،کیا پولیس کسٹم اور سی آئی اے کی یہ حرکات اس لیئے ہیں کہ وہ لوگوں کو جائز کاروبار کرنے سے روک کرانہیں دوسرا راستہ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں، کاروبار روکنے لوگوں کو بے روزگار کرنے اور فاقہ کشی پر مجبور کرنے کی بھیانک انجام سے یہ پولیس کسٹم اور سی آئی اے لاپرواہ اور بے خبر ہیں؟۔ وہ اس روٹ کونہیں دیکھ رہے ہیں کتنے چیک پوسٹوں سے ہو کر سامان یہاں تک منتقل ہوتا ہے اور یہاں پولیس والے دکانوں کے اندر پہنچ کر لوگوں سے ان کے تجارت کا مال انہیں چھیننے پر مجبور کردیتے ہیں۔ پولیس بتائے کہ جن انسپکٹرز کو آپ نے خضدار کے عوام کے تحفظ کی رکھوالی پر محافظ بنا کر بیٹھایاہے ان کا ماضی میں کردار بھی تو دیکھ لیں، کیا پولیس کونیک نامی کے بجائے ہمیشہ بدنامی سمیٹ نا ہے اور ہمیشہ کالی بھیڑویوں کو اجاگر کرنا ہے؟ خضدار پولیس کے کردار سے محسوس ہوتا ہے کہ خضدار پولیس نے کبھی سدھرنا نہیں ہے بلکہ ہمیشہ بدعائیں اور ناکامیاں سمیٹنا ہے۔رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ خضدار لاوارث نہیں ہے لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے اپنے تحفظ اور اپنے عزت نفس کی بحالی کے لئے اگریہاں پولیس اور یا کوئی اور انتظامی آفیسر عوام اور تاجروں کے مفادات کو ٹھیس پہنچائیگا تو اس پر ہم آواز بھی اٹھائیں گے اور ایسے سرکاری افراد کا احتساب بھی کروائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے