چیف الیکشن کمشنر سمیت ممبر سندھ اور بلوچستان کی مقررہ مدت ختم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ اور بلوچستان کی مقررہ مدت ختم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنی تقرری کی پانچ سالہ مدت مکمل کر لی، ان کے ساتھ ممبر سندھ اور بلوچستان کی مقرر مدت بھی پوری ہو گئی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دونوں ممبران نئی تقرری تک کام جاری رکھیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب و خیبر پختونخوا کی آدھی مدت مکمل ہوچکی ہے ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے لئے تاحال مشاورتی عمل شروع نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے