سانگھڑ،دو گروپوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

سانگھڑ(ڈیلی گرین گوادر)دو مسلح گروپوں میں تصادم کے دوران 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔افسوسناک واقعہ چوٹیاری تھانے کہ حدود میں پیش آیا جہاں کھیتوں میں جانور گھنسے پر معمولی تلخ کلامی بڑے تصادم میں تبدیل ہوگئی، دونوں فریقین میں شدید فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے