حکومت بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی معطلی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ کی معطلی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تردیدی بیان جاری کیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا پر ڈی سی لسبیلہ کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان نے خبردار کیا ہے کہ ایسی غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے کیونکہ جھوٹ پر مبنی مواد پھیلانا جرم کے مترادف ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ معلومات پر یقین نہ کریں اور ایسی افواہوں کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے