اسپیکرآزادکشمیراسمبلی کے قافلے پرشرپسندوں کا حملہ، دو افراد زخمی

مظفرآباد (ڈیلی گرین گوادر)مظفرآباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر شر پسندوں نے حملہ کر دیا گیا، چوہدری لطیف اکبر بال بال بچ گئے، جبکہ فا ئرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد یونین کونسل چڑکپورہ کے علاقہ ککلیوٹ میں شرپسندوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر پتھرائو کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، اس دوران پولیس اور شرپسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اپنے حلقہ انتخاب میں مخالف سیاسی جماعت سے کچھ لوگوں کے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہونے کی تقریب میں شرکت کیلئے ککلیوٹ جارہے تھے، اس دوران ان کے قافلے پر پتھرائو اور ہوائی فائرنگ کرکے قافلے کا راستہ روک دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف کے قافلے پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کی چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مذمت کرتے ہوئے قافلہ پر فائرنگ پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر آزاد جموں و کشمیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ چوہدری لطیف اکبر فائرنگ کے واقعہ میں محفوظ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے