سول ڈیفنس میں رضا کاروں کی تربیت ایک انتہائی اہم عمل ہے،کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ

سبی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس میں رضا کاروں کی تربیت ایک انتہائی اہم عمل ہے جو کسی بھی ملک کی سلامتی اور عوام کی بہبود کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ تربیت انہیں قدرتی آفات، حادثات اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی روز اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر کیا

اس موقع پر ڈائریکٹر سول ڈیفنس علی محمد زہری ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سول ڈیفنس سبی ڈویژن عبدالمالک ، ڈی ایس پی سپیشل برانچ پیر بخش سیلاچی ، کمانڈر بم ڈسپوزل عنایت خان سمیت دیگر افسران اور رضاکار موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس رضا کاروں کی تربیت کسی بھی ملک کے لیے ایک سرمایہ کاری ہے۔ یہ تربیت نہ صرف انہیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرتی ہے بلکہ انہیں ایک بہتر شہری بھی بناتی ہے انہوں نے کہا کہ تمام رضاکاروں کو جو تربیت دی گئی ہے اس کی افادیت بہت زیادہ ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی اہمیت بڑھتی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ تمام تربیت یافتہ رضاکار نہ صرف بہت اچھا کام کریں گے بلکہ ان میں ایک مثبت اور خدمتگزار رویہ بھی پیدا ہو جائے گا قبل ازیں ڈائریکٹر سول ڈیفنس علی محمد زہری ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سول ڈیفنس عبدالمالک نے اس تربیت کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلاً آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کی تربیت، آگ لگنے کی صورت میں کیسے بچاؤ کیا جائے اور آگ بجھانے کے آلات کا استعمال کیسے کیا جائے اسکے علاوہ زلزلے، سیلاب اور طوفان کے دوران کیسے محفوظ رہا جائے اور بچاؤ کے کام کیسے کیے جائیں اس تمام عمل کے بارے میں رضاکاروں کو تربیت فراہم کی گئی ہے دریں اثناء ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے کمشنر سبی کو سول ڈیفنس وارڈن پوسٹ قائم کرنے کے لیے دفتر فراہم کرنے کی درخواست کی کمشنر سبی نے یقین دہانی کروائی کہ سول ڈیفنس وارڈن پوسٹ کے لیے دفتر فراہم کیا جائے گا تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے رضاکاروں میں اسناد تقسیم کی اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس علی محمد زہری نے کمشنر سبی اور ڈی ایس پی پیر بخش سلاچی کو شیلڈ پیش کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے