اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور نہیں کی۔
ای سی سی کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3500 روپے مقرر کر دی گئی، اس سے قبل کیپٹو پلانٹس کو 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس دی جا رہی تھی۔کیپٹو پلانٹس کیلئے قیمتوں میں اضافے سے گیس شعبے کی مالی ضروریات پوری کی جائیں گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق گھریلو صارفین کو اضافی بوجھ سے بچانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔